رواں ششماہی کے دوران کاروں کی فروخت بڑھ گئی‘ اے پی اے ایم ایم اے

رواں ششماہی کے دوران کاروں کی فروخت بڑھ گئی‘ اے پی اے ایم ایم اے

اسلام آباد(یواین پی)رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں ملک میں کاروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر دسمبر 2018 تک ملک میں ایک لاکھ 4 ہزار 38 یونٹ کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 1 لاکھ 3 ہزار432 یونٹ کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں ہونڈا کمپنی کی 21 ہزار784 کاریں فروخت ہوئیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ہونڈا کی 19 ہزار621 یونٹ کاریں فروخت ہوئی تھیں، ہونڈا کاروں کی فروخت میں اضافہ کی شرح میں 11.02 فیصد اضافہ ہوا۔

سوزوکی سویفٹ کی 2 ہزار509 یونٹ کاریں فروخت ہوئیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اس ماڈل کی 2 ہزار141 یونٹ کاریں فروخت ہویہ تھیں، یوں سوئفٹ کی فروخت میں 17.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ٹویوٹا کرولا کی گاڑیوں میں اضافہ کی شرح 10.4 فیصد جبکہ سوزوکی کلٹس اورویگن آر کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تاہم اس مدت میں سوزوکی مہران کی فروخت میں 24.27 کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید : کامرس