جدہ ، پاکستانی قونصل خانہ کے زیر اہتمام کینو مالٹے کی نمائش پر سوں سے شروع ہو گی

جدہ ، پاکستانی قونصل خانہ کے زیر اہتمام کینو مالٹے کی نمائش پر سوں سے شروع ہو ...

اسلام آباد (اے پی پی) سعودی عرب میں پاکستانی کینو اور مالٹے کی برآمدات میں اضافہ کیلئے جدہ میں پاکستانی قونصل خانہ کے زیراہتمام ’’پاکستان سٹرس ویک‘‘ رواں ہفتے منایا جائیگا۔ اس ضمن میں قونصل خانہ کے کمرشل سیکشن نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ سٹرس ویک کے تحت 16 سے 23 جنوری تک مینووئل سپرسٹور میں پاکستانی سٹرس پھلوں کی نمائش کی نمائش کی جائیگی۔نمائش کے علاوہ سٹورز آنیوالے صارفین کو پاکستانی کینو کے ذائقے سے روشناس کرانے کیلئے بھی انتظامات کئے جائیں گے۔اس دوران مینووئیل کے تمام سپرسٹوروں میں اعلیٰ معیاراورذائقے کے حامل پاکستانی کینو کو رعائتی قیمت پر فروخت کیلئے رکھا جائیگا۔پاکستانی سٹرس پھلوں کے فروغ کیلئے سٹرس ویک کی افتتاحی تقریب میں جدہ ایوان صنعت وتجات کی فوڈ کمیٹی کے ارکان، سفارت کاروں ، فوڈ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے تاجروں ،میڈیا اوراہم شخصیات کو مدعو کیا گیاہے۔مینووئیل سپرمارکیٹ اورسٹارایونیومال آنے والے صارفین کو پاکستانی کینو کا ذائقہ چکھنے کا موقع بھی دیا جائیگا۔

مزید : کامرس