نیٹ وئیرکی برآمدات میں 10.58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

نیٹ وئیرکی برآمدات میں 10.58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد (یواین پی)رواں مالی سال کے دوران پاکستان نے نیٹ وئیرکی برآمدات سے 1.21 ارب ڈالرکازرمبادلہ کمایا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19 کے ابتدائی 5 مہینوں میں پاکستان نے نیٹ وئیر کی برآمدات سے 1.21 ارب ڈالر کازرمبادلہ کمایا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.58 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں پاکستان نے نیٹ وئیرکی برآمدات سے 1.1 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق بلحاظ حجم اس عرصہ میں برآمدات میں اضافہ کی شرح 20.24 فیصد رہی ، رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں مجموعی طورپر52.17 ملین درجن نیٹ وئیرکی برآمدات کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 43.4 ملین درجن نیٹ وئیر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

مزید : کامرس