روسی وزارت خزانہ کا اوپن مارکیٹ سے غیر ملکی زر مبادلہ کی خریداری کا ارادہ ہے،ماہرین

روسی وزارت خزانہ کا اوپن مارکیٹ سے غیر ملکی زر مبادلہ کی خریداری کا ارادہ ...

ماسکو (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ روس کی وزارت خزانہ غیر ملکی زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے کے لیے اوپن مارکیٹ سے بڑے پیمانے پر خریداری کا ارادہ رکھتی ہے۔ رائٹرز کی جانب سے ماہرین اقتصادیات سے کیے گئے ایک جائزہ سروے رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خزانہ جس نے 15 جنوری سے روزانہ کی بنیاد پر اوپن مارکیٹ سے غیر ملکی زرمبادلہ کی خریداری کا دوبارہ آغاز کرنا ہے، 6 فروری سے 280 ارب روبل (4.2 ارب ڈالر) مالیت کا غیر ملکی زرمبادلہ خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید : کامرس