معاشی صورتحال تشویشناک ‘ دیوالیہ ہونے کا امکان نہیں‘ اکانومی واچ

معاشی صورتحال تشویشناک ‘ دیوالیہ ہونے کا امکان نہیں‘ اکانومی واچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال تشویشناک مگر ملک کے دیوالیہ ہونے کا امکان نہیں کیونکہ موجودہ قیادت چیلنجز سے نمٹ سکتی ہے۔ملکی و غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کیا جائے اورشرح بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدمات کئے جائیں۔ قرضہ اور سود کی ادائیگی حکومتی آمدنی کا بڑا حصہ کھا جائے گی۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ملکی و غیر ملکی قرضہ ساڑھے ساڑھے چھبیس کھرب روپے کی خطرناک حد تک بڑھ گیاہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں ۔صورتحال پر قابو پانے کے لئے برامدات اور شرح نمو ضروری جبکہ درامدات میں کمی ضروری ہو گئی ہے ورنہ بار بار آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ایک سال کے اندر غیر ملکی قرضہ ایک سو ارب ڈالرسے تجاوز کر جائے گا جس کی ادائیگی احکومت کی مجموعی آمدنی کا بڑا حصہ کھا جائے گا ۔ سابقہ حکومت نے غیر ملکی قرضہ میں زبردست اضافہ کیا جس سے مجموعی اقتصادی صورتحال مخدوش ہو گئی ہے مگر ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اگر برامدات کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو ملک قرضوں کے جال میں مزید جکڑا جائے گا جس سے عوام اور معیشت متاثر ہو گی۔ موجودہ صورتحال میں بجٹ کو متوازن رکھنے کیلئے پاکستان کو کم از کم آٹھ ارب ڈالر کی ضرورت ہے جسکے لئے آئی ایم ایف آخری آپشن ہے۔ قرضوں پر ضرورت سے زیادہ انحصار ملک کیلئے خطرناک ہے اور مزید قرضوں سے بچنے کیلئے شرح نمو اور برامدات بڑھانے کی ضرورت ہے جسکے لئے بنیادی اصلاحات اولین شرط ہے جس میں تاخیر ملک و قوم کے مفادات کے خلاف ہے۔

مزید :

کامرس -