غیرملکی قرضوں میں ہوشربا اضافہ‘ معیشت کو سنگین خطرہ لاحق ‘شیخ ظاہر قیوم

غیرملکی قرضوں میں ہوشربا اضافہ‘ معیشت کو سنگین خطرہ لاحق ‘شیخ ظاہر قیوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی)تاجررہنما شیخ ظاہر قیوم نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں ہوشربا اضافے سے قومی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں ،کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال حکومت اپنی ڈائریکشن کا تعین نہ کر سکی ،جو کہ انتہائی افسوناک امر ہے ،اگر سردیوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کا یہ حال ہے تو پھر گرمیوں میں بجلی بالکل ہی نایاب ہو جائے گی ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز تاجروں کے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شیخ ظاہر قیوم نے کہا کہ اس وقت جی ڈی پی 3 سے 4 فیصد پر آگئی ہے حکومت نئے نوٹ چھاپنے پر مجبور ہو چکی ہے جس کی وجہ سے روپے کی مسلسل بیقدری ہو رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے سے پہلے جس تبدیلی کا دعویٰ کیا تھا وہ تاحال کہیں نظر نہیں آرہی ہے ،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، جبکہ تاجروں اور کاروباری افراد کو مختلف حیلوں اور بہانوں سے پریشان اور حراساں کیا جارہا ہے ۔ یوں لگتا ہے جیسے موجودہ حکومت کاروباری افراد کو بیروزگار کرنے کا ایجنڈا لے کر آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب سے موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے تقریبا5 سے 7 لاکھ افراد بیروزگار ہو چکے ہیں ،اگر حالات کو فوری طور بہتری کی جانب نہ موڑا گیا تو پھر یہ حکومت بھی زیادہ دیر چلتی نظر نہیں آرہی۔

مزید :

کامرس -