جنوری کے دوسرے ہفتے مہنگائی میں 0.40 فیصد بڑھ گئی

جنوری کے دوسرے ہفتے مہنگائی میں 0.40 فیصد بڑھ گئی

لاہور( این این آئی)رواں مالی سال کے ساتویں ماہ جنوری کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.51فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابقماہ جنوری کے دوسرے ہفتے کے اختتام پرگندم، آٹا ،باسمتی چاول ،پیاز ،کیلے، لہسن ،خوردنی تیل، دال مسور ،چنے کی دال ،دال مونگ ،دال ماش، تازہ دودھ ، دہی، چائے، انڈے، گڑ، چینی، مٹن، بیف، اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی سمیت 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔زندہ مرغی، ایل پی جی ،ٹماٹر،آلو،سمیت دیگر کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔پیٹرول ،ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،روٹی سادہ ، ملک پاڈر، سرخ مرچ ،مسٹرڈ آئل ، سگریٹ ، صابن سمیت 25 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے کے مقابلے میں دوسرے ہفتے میں 8 ہزار تا 12 ہزارآمدنی ،12 ہزار تا 18 ہزار ،18 ہزار تا 35 ہزار تک اور 35ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.47، 0.45 ،0.41 اور 0.34 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : کامرس