حکومت مزید قرضوں کا بوجھ ڈالنے سے گریز کرے‘راؤ خورشید علی
لاہور (این ا ین آئی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ’’ کیمیکل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز ‘‘ کے کنوینر راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ حکومت ملک و قوم پر مزید قرضوں کا بوجھ ڈالنے سے گریز کرے۔ ملکی انڈسٹری اور صنعتیں پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہیں ، کاروباری افراد کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں ، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔ راؤ خورشید علی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے ہمارے مسائل مزید بڑھ جائیں گے لہذ�آئی ایم ایف کی بجائے دوست ممالک کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے بات کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ مقامی صنعتوں کو فروغ دیئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں اور نہ ہی غیر ملکی قرضوں کو بوجھ کم کیا جا سکتا ہے ۔ لہذا حکومت کو چاہیے کہ مقامی سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لے۔
اور لانگ ٹرم ٹریڈ پالیسیاں بنائی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو گیس بجلی کے ٹیرف کو کم کرنا ہوگا اور بنیادی ان پٹ سستے داموں مینو فیکچررز تک پہنچائی جائیں تاکہ سستی اور معیاری اشیاء عوام کی دسترس میں آسکیں ۔