کاشتکاروں کو موسمی حالات کے باعث آلو کی کاشت 31جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت

کاشتکاروں کو موسمی حالات کے باعث آلو کی کاشت 31جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(بیورورپورٹ) زرعی ماہرین نے ایسے تمام کاشتکاروں جو آلو کی فصل کاشت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی حالات اور سبزیوں کی کاشت کے ربیع شیڈول کے مطابق 31 جنوری تک آلو کی فصل کاشت کر لیں تاکہ بر وقت فصل کی کاشت سے صحت مند ، معیاری اور بھر پور پیداوار کاحصول یقینی ہو سکے۔ انہوں نے بتا یا کہ پنجاب کے نہری علاقوں میں مکئی کی کاشت کیلئے 8 مختلف ہائبرڈ اقسام کی بھی منظوری دی جا چکی ہے لہٰذا 15جنوری سے فروری کے آخر تک مکئی کی فصل کاشت کر کے فی من بہترین پیداوار حاصل کرنے کے علاوہ بھر پور منافع بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ نہری علاقوں میں سی 919،سی 922،سی 707،سی 2115،سی 9041،پی 3163،پی 3203اور غوری وغیرہ اقسام کاشت کر کے فی ایکڑ 60سے 80من فی ایکڑ پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فصلات پنجاب کے میدانی علاقوں کے علاوہ نہری علاقوں میں بھی بہاریہ فصل کیلئے انتہائی موزوں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید : کامرس