6ماہ میں چائے کی درآمدات میں 8.63 فیصد اضافہ ریکارڈ

6ماہ میں چائے کی درآمدات میں 8.63 فیصد اضافہ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ملک میں چائے کی درآمدات میں 8.63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر دسمبر تک پاکستان نے چائے کی درآمدات پر 250.413 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.63 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے چائے کی درآمدات پر 230.509 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں درآمد شدہ چائے کا حجم 95 ہزار977 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں درآمد شدہ چائے کا حجم 74 ہزار302 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید :

کامرس -