سعودی عرب، ویزوں کے اجرا کا سابقہ قانون منسوخ،نیا لائحہ عمل جاری

سعودی عرب، ویزوں کے اجرا کا سابقہ قانون منسوخ،نیا لائحہ عمل جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض( آن لائن)سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے افرادی قوت کی درآمد ، نقل کفالہ اور پیشوں میں تبدیلی کے نئے ضوابط جاری کردیئے۔ وزیر محنت نے قانون محنت اور اس کے ضمیموں کے نئے لائحہ عمل کی منظوری دیدی۔ یہ 28جمادی الثانی 1437ھ کو جاری کردہ لائحہ عمل کی جگہ لے گا۔ نئے لائحہ عمل کے منافی جو قاعدہ ضابطہ ہوگا اسے کالعدم شمار کیا جائیگا۔ وزارت محنت نے افرادی قوت کی درا?مد کیلئے مندرجہ ذیل شرائط، ضوابط کا اعلان کیا ہے۔نئے ملازمین کی آمد پر سعودی ملازم کی لیبر مارکیٹ سے فارغ نہ ہو۔ نئے ملازم سعودی ملازمین کے لئے مسابقت کا مسئلہ نہ پیدا کریں۔ افرادی قوت کی درآمد کی درخواست دینے والا ادارہ سعودائزیشن کی مقررہ شرح پوری کررہا ہو اور نئی افرادی قوت سے اسکا نطاقات پروگرام متاثر نہ ہورہا ہو۔ صرف ایسے غیر ملکی کارکنان کی درآمد کی اجازت ہوگی جو نطاقات پروگرام میں سعودیوں کیلئے مختص نہ ہوں۔
قانون منسوخ

مزید :

علاقائی -