آئی پی ایل 2019، پدی آپٹن راجستھان رائلز فرنچائز کے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے

آئی پی ایل 2019، پدی آپٹن راجستھان رائلز فرنچائز کے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے

ممبئی(آئی این پی)پدی آپٹن رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کیلئے راجستھان رائلز فرنچائز کے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے، وہ اس سے قبل 2013 اور 2015 میں راجستھان رائلز کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں تاہم 2016-17 سیزن میں وہ دہلی ڈیئر ڈیولز سپورٹ سٹاف کا حصہ تھے۔وہ 2011 میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ فاتح بھارتی سپورٹ سٹاف کا حصہ بھی رہ چکے ہیں اور ان کی زیر کوچنگ سڈنی تھنڈر کو بگ بیش لیگ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی