آسٹریلیا کا ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار،پی سی بی کو آگاہ کر دیا

آسٹریلیا کا ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار،پی سی بی کو آگاہ کر دیا

سڈنی(آئی این پی) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)کی پاکستان میں ون ڈے سیریز کے2میچز کھیلنے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال دورہ ممکن نہیں، مستقبل میں پاکستان آکر کھیل سکیں گے، کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال دورہ ممکن نہیں، مستقبل میں پاکستان آکر کھیل سکیں گے۔ آسٹریلیا کی جانب سے انکار کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تمام پانچ ون ڈے میچز اب یو اے ای میں ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ یو اے ای کے دوران 2ون ڈے کراچی یا لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی تھی جب کہ سیریز کے باقی میچز یو اے ای میں ہونا تھے، پی سی بی نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو آئندہ برس مارچ میں شیڈول ون ڈے سیریزکے دومیچز پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی تھی ۔پی سی بی حکام نے کرکٹ آسٹریلیا کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور کر کٹ آسٹریلیا کو پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے دوران اپنی سیکیورٹی وفد بھیجنے کی درخواست کی تھی۔

،سیکیورٹی وفد نے پاکستان مین سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ دینا تھی مگر اب کر کٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں تیم بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی