وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاہورکے نومنتخب صد ر عاصم چیمہ و دیگرعہدیداروں کو مبارکباد

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاہورکے نومنتخب صد ر عاصم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاہورکے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صد ر عاصم چیمہ اور دیگرعہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاہور نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے موثر کردار ادا کیا ہے اور توقع ہے کہ نومنتخب قیادت وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے حوالے سے وکلاء برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور جمہوری نظام کے استحکام اور آزاد عدلیہ کی بحالی کے لئے وکلاء برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

مزید :

علاقائی -