قصور :سلنڈر دھماکہ ،زخمی ایک ہی خاندان کے4افراد م توڑ گئے

قصور :سلنڈر دھماکہ ،زخمی ایک ہی خاندان کے4افراد م توڑ گئے

قصور ( بیورورپورٹ )پتو کی میں گیس سلنڈر لیکیج ہونے سے زخمی ہونے والے میاں بیوی اور دو بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پتو کی کیے علاقہ کوٹ رانجھا میں سلنڈر کی گیس لیک ہوئی اور اس دوران اہل خانہ نے چولہاجلانے سے قبل ماچس جلائی گئی تو کمرے میں دھماکا ہو گیا اور آگ سے جلس جانے سے میاں بیوی اور تین بیٹیاں طیبہ، لائبہ، فائزہ شدید جھلس گئیں۔ جنہیں طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال لاہور پہنچا دیا گیا اگلے روز وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ جبکہ اس واقع میں چار سالہ لائبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

مزید : علاقائی