گلشن اقبال پارک سے کمسن بچہ اغوا، پولیس سراغ لگانے میں ناکام

گلشن اقبال پارک سے کمسن بچہ اغوا، پولیس سراغ لگانے میں ناکام

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے گلشن اقبال پارک سے پانچ سالہ بچے کو اغوا کر لیا گیا ، بچہ اپنے خاندان کیساتھ سیر کیلئے پارک میں آیا تھا ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچ سالہ سعد گھروالوں کیساتھ گلشن اقبال پارک میں سیر کیلئے آیا تھا جہا ں وہ خا ند ا ن سے بچھڑ گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیچ کے مطابق ایک برقعہ پوش عورت کو بچے کوورغلا کر پارک کے گیٹ نمبر ایک سے جاتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔پولیس نے سعد کے والد کی مدعیت میں بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیالیکن ابھی تک بچے اور اغوا کار عورت کاسراغ نہیں لگا سکی۔

مزید : علاقائی