جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز،قومی کرکٹرز 14جنوری کو روانہ ہونگے

جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز،قومی کرکٹرز 14جنوری کو روانہ ہونگے

لاہور(آئی این پی)جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر قومی کرکٹرز 14 جنوری کو روانہ ہوں گے۔جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اعلان کردہ 16رکنی اسکواڈ میں سے گیارہ کرکٹرز اس وقت پہلے سے ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ موجود ہیں جبکہ محمد حفیظ، عماد وسیم، حسین طلعت، شعیب ملک اور عثمان شنواری 15جنوری کو جوہانسبرگ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک ان دنوں بی پی ایل کے لیے بنگلا دیش میں موجود ہیں جب کہ عثمان شنواری آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 19جنوری سے پورٹ الزبتھ میں ہوگا۔ دوسرا ون ڈے 22جنوری کو ڈربن میں رکھا گیا ہے، 25جنوری کو سنچورین تیسرے ون ڈے کی میزبانی کرے گا۔ 27جنوری کو چوتھا میچ جوہانسبرگ میں طے ہے۔

جبکہ سیریز کا آخری ون ڈے 30جنوری کو کیپ ٹان میں شیڈول ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی