کراچی،سول ہسپتال میں 3سو آسامیاں، 10 ہزار امیدوار امڈ آئے

کراچی،سول ہسپتال میں 3سو آسامیاں، 10 ہزار امیدوار امڈ آئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سول ہسپتال میں 300 آسامیوں کیلئے 10 ہزار امیدوار پہنچ گئے جب کہ بد انتظامی کے باعث پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔کراچی کے سول ہسپتال میں 300 آسامیوں کیلئے 10 ہزار کے قریب امیدوار پہنچ گئے، امیدواروں میں خواتین بھی شامل ، پولیس کو گیٹ کے سامنے سے رش ختم کرنے کیلئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ایم ایس کہنا ہے کہ انٹرویو کیلئے آنے والے ہمارے بچے ہیں، بے روزگاری کے عالم میں جذباتی پن موجود ہے ہم نے پھر بھی حالات کو سنبھالا ہے، تھوڑی سی بدمزگی ہوئی ہے لوگوں کا رش زیادہ تھا ، رات گئے تک لوگوں کے انٹرویو کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 6 سے 15 گریڈ پر آن لائن فارم جمع کرائے جارہے ہیں، انٹرویو جاری ہے 1 سے 5 گریڈ تک کا ڈائریکٹ انٹرویو ہے، جن کی رجسٹریشن ہوئی ہے وہ انٹرویوکمیٹی کے سامنے پیش ہورہے ہیں۔

مزید : علاقائی