ڈاکٹر امجد نے کروڑوں کا غبن کیا،جاوید مغل کاالزام

ڈاکٹر امجد نے کروڑوں کا غبن کیا،جاوید مغل کاالزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آن لائن) صدر آل پاکستان مسلم لیگ جاوید مغل کا کہنا ہے کہ سابق صدر آل پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر امجد نے پارٹی کا تشخص کو بری طری تباہ کیا،پاکستان تحریک انصاف کی نسبت بہتر سیاسی پوزیشن حاصل ہوتی اگر ڈاکٹر امجد کی بجائے کوئی متحرک شخصیت پارٹی کو چلاتی ان خیالات کا اظہار صد ر آل پاکستان مسلم لیگ آزاد کشمیر جاوید مغل قنے صحافیوں سے گفتگو میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں بھی جنرل مشرف کے دور میں بے پناہ ترقیاتی کام ہوئے جس کی وجہ سے آزاد کشمیر میں جنرل مشرف کے چاہنے والوں کی تعداد کسی بھی سیاسی شخصیت سے زیادہ ہیں۔بھارت جنرل مشرف کی دلیری کیسامنے مجبور ہو کر سیز فائر معاہدے پر مجبور ہوا ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں بھی ڈاکٹر امجد کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے آل پاکستان مسلم لیگ قابل ذکر سیاسی مقام نہ حاصل کرسکی ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف فاونڈیشن اور پارٹی کے کروڑوں روپے ڈاکٹر امجد ہڑپ کرگئے انہوں نے الزام عاید کہا کہ حالیہ الیکشن کے لیے پارٹی فنڈ سے کروڑوں روپے اس غرض سے نکالے گئے کہ پارٹی کے امیدواروں کی مالی مدد کی جاسکے پارٹی ریکارڈ میں فی امیدوار30سے45لاکھ روپے لکھے گئے امیدواروں کو فی کس 20ہزار روپے بھی نہ دیے گئے جس کا نتیجہ الیکشن میں نظر آگیا آسانی سے آل پاکستان مسلم لیگ ملک سے قومی اسمبلی کی تین نشتیں جیت سکتی تھیں تاہم ڈاکٹر امجد کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کوئی بھی امیدوار تین ہزار سے زاید ووٹ حاصل نہ کرسکا،پاکستان کی عوام اب بھی جنرل مشرف سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور ان کے دور کو یاد کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم آزاد کشمیر کی پوری ٹیم جن میں عارف انجم،سید نصیر حسین کاظمی،اعجاز حسین بخاری،ودیگر عہدے داران اور کارکنا ن شامل ہیں ۔

مزید :

علاقائی -