کراچی،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 4 زخمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو خواتین سمیت 4 افرادزخمی ہو گئے۔ پولیس نے گلشن حدید عزیز آباد میں مبینہ مقابلوں کے بعد پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا، نجی ہسپتال سے نرس کے لاپتہ ہونے کا معمہ بالآخر پولیس نے حل کرلیا۔کراچی میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، ناظم آباد نمبر2میں فائرنگ سے رحیم اللہ جاں بحق ہو گیا، واقعے میں عبد اللہ زخمی ہوا ، پولیس نے واقعہ کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا۔اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے فرمان نامی نوجوان زخمی ہوا، لیاری میں بھی ہوائی فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ چار جنوری کو نجی ہسپتال کی نرس خوش بخت کے لاپتہ ہونے کا معمہ پولیس نے حل کرلیا، پولیس نے لڑکے کو ڈھونڈ نکالا، پولیس کے مطابق لاپتہ خاتون نے ملتان میں پسند کی شادی کر لی تھی، لڑکی نے بتایا کہ اسکو کسی نے اغواء نہیں کیا۔دوسری جانب گلشن حدید اور عزیز آباد میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔