’’ڈولفن‘‘ ، ’’پیرو‘‘ کی ویکلی کارکردگی، متعدد ملزم گرفتار، اسلحہ ، گاڑیاں برآمد

’’ڈولفن‘‘ ، ’’پیرو‘‘ کی ویکلی کارکردگی، متعدد ملزم گرفتار، اسلحہ ، ...

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں کوموثر پٹرولنگ کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور بلال ظفر نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جوانوں نے دوران گشت ملزمان کے قبضہ سے 14پسٹلز،06 رائفلزاور150 سے زائد گولیاں برآمد کیں۔ڈولفن سکواڈاور پی آر یو کے کرائم فائٹرز نے ملزمان کے قبضہ سے 680گرام چرس اور30لیٹر شراب برآمد کیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے 626 افراد کی مدد کی۔دوران پٹرولنگ21 ہزارسے زائد گاڑیوں،01 لاکھ78 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں،01 لاکھ 14 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ دورانِ چیکنگ کوائف مکمل نہ ہونے پر 19گاڑیوں اور 593 موٹر سائیکلوں کو تھانے میں بند اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام1811کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔ دوران کارروائی 06 کاریں،68 موٹر سائیکلیں10موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئیں ۔ون ویلنگ میں 17 ،آتش بازی میں4 0اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر25 افراد کو گرفتار کیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ خطرناک اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

مزید : علاقائی