پریمئر سپر لیگ،جاز، تھری ڈی اورآئی پی سی راؤنڈ میچز میں کامیاب

پریمئر سپر لیگ،جاز، تھری ڈی اورآئی پی سی راؤنڈ میچز میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)کارپوریٹ سیکٹر کی جاری پریمئر سپر لیگ سیزن IIکے پہلے راؤنڈ میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا،ٹاؤن شپ وائٹس اور ماڈل ٹاؤن وائٹس کرکٹ گراؤنڈ زمیں کھیلے گئے میچز میں جاز، تھری ڈی موڈلنگ اورآئی پی سی نے کامیابی حاصل کی ۔ٹاؤن شپ وائٹس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آئی پی سی نے ایگزونوبل کو 23 رنز سے شکست دی۔آئی پی سی نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے۔وحید انور 51اورولید طبریز 42 سکو رکے نمایاں رہے۔ایگزونوبل کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 145 رنز بناسکی ۔وحید انور کو شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ماڈل ٹاؤن وائٹس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں تھری ڈی موڈلنگ کی ٹیم نے یو بی ایس الیون کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔یو پی ایس الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔تھری ڈی موڈلنگ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ امتیاز انور نے 56 جبکہ محمد جواد نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔فاتح ٹیم کے محمد جواد کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔اسی گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں جاز نے ہنڈا کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ہنڈا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔جاز ٹیم کے بالرزخواجہ جہانگیر اور احسان الحق نے تین ،تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جاز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔
جاز کے خاور جہانگیر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔