اتوار، لاہوریوں کا ’’یوم پتنگ بازی‘‘ اور’’ ون ویلنگ ڈے‘‘

اتوار، لاہوریوں کا ’’یوم پتنگ بازی‘‘ اور’’ ون ویلنگ ڈے‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں سخت پا بند ی کے باو جود اتوار کے روز مختلف مقامات پر موٹر سائیکل ون ویلنگ ،ریس لگانے کے واقعات رونما ہوئے پو لیس کی جانب سے مختلف شاہراؤں سے درجنوں منچلوں کو گر فتار کر تے ہوئے مقد مات درج کر لئے گئے۔بتایا جاتا ہے کہ پوش علاقوں گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس روڈ ،مال روڈ ،فیروز پور روڈ ،فوٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کررکھا تھا مال روڈ ،گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے، جبکہ ایم ایم عالم روڈ ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی ٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے پویس نے درجنو ں افراد کے خلا ف مقدمہ بھی درج کیا گیا اور 5 موٹر سا یکل سوا روں کو ز خمی حا لت میں ہسپتا ل میں دا خل کر وا دیا ۔مزید برآں شہر بھر میں چھٹی والے دن سخت پا بندی کے با وجود پتنگ بازی کا سلسلہ بھی جا ری رہا پو لیس نے کاروائی کر تے ہو ئے درجنو ں افراد کو گر فتار کر تے ہوئے مقد مہ درج کر لیا ،، حکو مت کی طرف سے لگائی جا نے والی پتنگ بازی پر ہلاکتوں کے بعد سخت پابندی لگا ئی گئی تھی اس کے با وجود سارہ دن اتوار والے دن لو ئر ما ل،مصر ی شا ہ ،شا د با غ ،گجر پو رہ ،شا ہد رہ ٹا ؤ ن ،مغل پورہ ،نولکھا ہر بنس پورہ ،ڈیفنس بی ،ہڈ یا رہ ،منا واں ،با ٹا پو ر،با غبا نپو رہ ،شا لیما ر،ٹا ؤ ن شپ ،گر ین ٹا ؤ ن ،جو ہر ٹا ؤ ن کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے پتنگ با زی کا سلسلہ جاری رہا ۔

مزید :

علاقائی -