واربرٹن :شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ ،32 افراد حوالات میں بند
واربرٹن(نامہ نگار)شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ 5 خواتین سمیت 32 افراد حوالات میں بند مقدمہ درج۔ واربرٹن میں پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مارکر 5 رقاصاؤں سمیت تیس سے زائد افراد کوگرفتار کر لیا۔بتاہا گیا ہے کہ تھانہ واربرٹن پولیس نے واربرٹن میں واقع علاقہ سلامت پورہ میں عوام کی شکایت پر چھاپہ مارا جس میں پولیس نے ڈانس کرنے والی 5 خواتین رقاصاؤں کو گرفتار کیااور ڈانس دیکھنے والے 27 افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ واربرٹن عمران آصف بھٹی کا کہنا ہے کہ ڈانس دیکھنے والے افراد علاقہ مکینوں کو اپنی ہلڑبازی سے پریشان کررہے تھے۔جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نے فوری کاروائی کی۔پولیس نے چھاپے کے دوران جائے وقوعہ سے کمپیوٹر،ساؤنڈسسٹم، اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا۔
اور ملزمان کے خلاف ایمپلی فائر ایکٹ اور ناچ گانے کی محفل سجانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔گرفتار افراد میں محمد علیم ،محمد یامین ،اویس ،بابر حسین ،ذیشان حسن ،شہزاد علی ،حسیب اکبر ،محمد یونس ،ارشاد ،محمد عمر ،افتخار ،حیدر علی ،علی رضا ،علی حسن ،ہارون ،محمد شہزاد ،سرفراز ،ناظم ،عدنان ،ندیم،ظہیر ،محمد لطیف ،اشفاق ،توقیر حسین ،قیصر منیر ،بشارت ،واحد علی جبکہ خواتین رقاصاؤں میں لاہور سے تعلق رکھنے والی رابعہ ،کوثر ،رابعہ یاسر ،رابعہ لطیف اورفوزیہ شامل ہیں۔