مریدکے سروس روڈ پر تجاوزات کی بھر مار،گزرنا بھی محال

مریدکے سروس روڈ پر تجاوزات کی بھر مار،گزرنا بھی محال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مریدکے(نامہ نگار)مریدکے سروس روڈ پر تجاوزات کی بھر مار سے سڑک سے لوکل گاڑیوں کا گذرنا محال ہو گیا ، مریدکے کے اکلوتے انڈر پاس پر ہر وقت ٹریفک بلاک رہنے لگی،یو ٹرن کی کمی کے باعث ہسپتال کے کٹ پر ٹریفک کے رش کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیل کے مطابق مریدکے جی ٹی روڈ پر یو ٹرنزکا مسلہ شدت اختیار کر گیا آئے روز اس یو ٹرن پر ٹریفک کا رش ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور کئی قیمتی جانیں اب تک ضائع ہو چکی ہیں۔
سروس روڈ پر تجاویزات کی بھر مار سے لوکل گاڑیوں کا گذرنا مشکل ہو گیا ہے ۔شہر کا واحد انڈرپاس غلط پلاننگ کی وجہ سے وبال جان بنا ہوا ہے ،انڈر پاس پر ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے ریسکیو 1122اور ایمبولینس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
،ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے اکثر مریض زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ۔جماعت اسلامی مریدکے یونٹ کے صدر صداقت علی صداقت نے ڈپٹی کمشنر اور این ایچ اے سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی حدود میں تین یو ٹرن کا ضافہ کیا جائے تاکہ شہر کی ایک سائیڈ سے دوسری جانب جانے والوں کو آسانی ہو اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا رش بھی کم ہو ۔میڈیاسے باتین کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مریدکے میں رکشہ چلانے والے زیادہ تر بچے ہیں جن کی عمریں 14 سے 16سال تک ہیں اور وہ بغیر لائسنس رکشہ چلا کر لو گوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور موٹر وے پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،بغیر لائسنس رکشہ چلانے والوں کو فورا بند کر دینا چاہیے تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکے۔

مزید :

علاقائی -