تھرمیں غذائی قلت ،48گھنٹوں میں مزید 6بچے زندگی کی بازی ہار گئے

تھرمیں غذائی قلت ،48گھنٹوں میں مزید 6بچے زندگی کی بازی ہار گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تھرپارکر(این این آئی) سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور وائرل انفکیشن کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 6 نوزائیدہ بچے جاں بحق ہوگئے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ مٹھی، ننگرپارکر اور چھاچھرو سمیت مختلف علاقوں سے علاج کیلئے پہنچنے والے تمام بچوں کی اموات مٹھی کے سول ہسپتال میں ہوئی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 4 ماہ کا سکندر، 3 ماہ کے دو ہم نام بچے شکیل سمیت 3 نومولود بچے جاں بحق ہوئے۔غذائی قلت اور وائرل انفکیشن کی وجہ سے رواں برس جاں بحق ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی۔دوسری جانب سندھ چائلڈ رائٹس موومنٹ کے ریجنل ڈائریکٹر ایڈووکیٹ کاشف بجیر نے مطالبہ کیا کہ ضلع تھر کے تمام ہیلتھ یونٹس میں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ گاؤں کے رہائشی کنواں کا زیرہلی پانی پینے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب مٹھی سول ہسپتال نے پیتھالوجسٹ ڈاکٹر ہریش کمار کو ہسپتال کی رہائش گاہ چھوڑنے کیلئے نوٹس دے دیا۔اس حوالے سے کاشف بجیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے نجی ہسپتال میں فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر ہریش کمار کو تھر میں مقرر کیا تھا جہاں وہ اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دے رہے تھے مگر مٹھی سول ہسپتال کی جانب سے نوٹیفکیشن کرنا تھری عوام سے سنگین مذاق کے مترادف ہے۔بتایا گیا کہ تھری عوام نے مطالبہ کیا کہ مٹھی سول ہسپتال نوٹیفکیشن فوری معطل کرے۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ نوٹیفکیشن کے اجراء سے قبل کسی اعلیٰ حکام سے رابطہ نہیں کیا گیا۔متاثرہ بچوں کے والدین نے سرکاری ہسپتالوں میں زندگی بچانے کیلئے ضروری ادویات سمیت دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت کی۔والدین نے ان کی گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ انہیں اپنے بچوں کے علاج کے لیے اپنے علاقے سے میلوں دور مٹھی میں جانا پڑتا ہے اس حوالے سے کہا گیا کہ’تھر کے ہزاروں شہری کنووں کا آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ خطرناک موسمی صورت حال کے باوجود کئی میل کا سفر کرکے جانا پڑتا ہے۔
بچے جاں بحق

مزید :

علاقائی -