وقار یونس سے زیادہ اچھے یارکر کوئی نہیں کرسکتا: کگیسو ربادا

وقار یونس سے زیادہ اچھے یارکر کوئی نہیں کرسکتا: کگیسو ربادا

جوہانسبرگ( آن لائن) جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا کا کہنا ہے کہ ایک مکمل فاسٹ باؤلر کے پاس ڈیل سٹین کی آؤٹ سو ئنگ، عمران خان کی ان سوئنگ ،وہاب ریاض کا باؤنسر اور وقار یونس کا ان سوئنگ یارکر ہونا چاہیئے۔آسٹریلیا کی ملکی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے 23سالہ کگیسو ربادا کا کہنا تھا کہ ایک مکمل فاسٹ باؤلر کے پاس جنو بی افریقہ کے کامیاب ترین فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کی طرح آؤٹ سوئنگ باؤلنگ کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیئے ، ان سوئنگ باؤلنگ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ان کے ذہن میں سب سے پہلا نام لیجنڈری پاکستانی آل راؤنڈر اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کا آتا ہے ، باؤنسرکے بارے میں کیے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی تیز پچ پر وہاب ریاض جیسے باؤنسرز کروانے چاہیں گے،انہیں آج بھی وہاب ریاض کا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو کیا گیا سپیل یا د ہے ، ان سوئنگ یارکر کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر گلیسو ربادا کا کہنا تھا کہ وقار یونس سے زیادہ اچھے ان سوئنگ یارکر کو ن کرسکتا ہے ؟یاد رہے کہ کگیسو ربادا 2014ء سے اب تک34ٹیسٹ میچز میں163، 57ون ڈے مقابلوں میں93 اور18ٹی ٹونٹی میچز میں 24وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی