پہلی انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ 20 جنوری سے شروع ہو گی
راولپنڈی (یواین پی )پہلی انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ 20 جنوری سے راولپنڈی میں شروع ہو گی ‘جس میں آر ڈی سی اے کے 76 رجسٹرڈ کلبز حصہ لیں گے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس، ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پہلی بار انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ‘جس کا مقصد کلب کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گی‘ ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائیگا۔وحید بابر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے میچز پنڈی کے مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے۔
‘ ٹورنامنٹ 20 فروری تک جاری رہے گا۔