وزیراعظم کراچی کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لیں ،ایم کیو ایم پاکستان

وزیراعظم کراچی کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لیں ،ایم کیو ایم پاکستان

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت سے شہر قائد میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور عوامی نمائندوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔اتوارکو ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں شہر کی مجموعی صورتحال اور تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان سے پھر مطالبے دہرائے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کے بگڑتے امن و امان کا فوری نوٹس لے۔اجلاس میں کراچی پیکج، بلدیاتی اختیارات کی بحالی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا پھر سے مطالبہ دہرایا گیا جبکہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے تحریر معاہدے پر عمل یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے کمیٹی بنا کر وزیراعظم سے وعدوں کی تکمیل پر بات چیت دوبارہ سے کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم سے ایم کیو ایم رہنماؤں، منتخب نمائندوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ایم کیو ایم نے علی رضاعابدی قتل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت سمیت اہم امورپر مشاورت کی اور کراچی میں جرائم پیشہ مسلح افراد کی آزدانہ سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ سندھ حکومت ذمہ داریوں سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے، شہر قائد میں سیاسی رہنماں کی نقل و حرکت محدود ہوگئی جبکہ مسلح افراد کھلے عام سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔

ایم کیو ایم

مزید : علاقائی