ٹینشیا پولو کپ 2019ء کا ٹائٹل ڈی صوفی نے جیت لیا

ٹینشیا پولو کپ 2019ء کا ٹائٹل ڈی صوفی نے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام ٹینشیا پولو کپ 2019ء کا پولو ڈی صوفی نے جیت لیا ، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پی اے ایف کو 6-5 سے شکست کا سامنا رہا۔ اختتامی تقریب میں ٹین ڈیو کے لاگ کمانڈر بریگیڈیئر منیر احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر سیکرٹری لاہور گریژن پولو کلب کرنل (ر) شعیب آفتاب، کرنل سلیم بابو، میجر بابر محبوب،کھلاڑیوں اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی گراؤنڈ میں موجود تھی۔ فائنل میچ بہت ہی دلچسپ رہا۔ پہلے چکر میں پولو ڈی صوفی کی طرف سے دو گول جبکہ پی اے ایف کی طرف سے ایک گول سکور کیا گیا۔ دوسرے چکر میں پی اے ایف کی ٹیم نے دو گول جبکہ پولو ڈی صوفی کی ٹیم نے ایک گول سکور کیا ۔ تیسرے چکر میں پی اے ایف کی ٹیم نے دو جبکہ پولوڈی صوفی کی ٹیم نے ایک گول سکور کیا۔ چوتھے چکر میں پولو ڈی صوفی کی ٹیم نے دو جبکہ پی اے ایف کی ٹیم نے ایک گول سکور کیا اس طرح فائنل میچ پولو ڈی صوفی کی ٹیم نے 6-5 سے جیت لیا۔ پی اے ایف کی ٹیم کو آدھے گول ہینڈی کیپ کا ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا ۔جیتنے والی پولو ڈی صوفی کی ٹیم نے کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے تین، احمد علی ٹوانہ نے دو جبک ممتاز عباس نیازی نے ایک گول سکور کیا۔
جبکہ پاکستان ایئرفورس کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے تین جبکہ راجہ میکائل سمیع نے دو گول سکور کیے۔