پختونخوا پولیس کاایف آر پشاور میں2نئے تھانے قائم کرنے کا فیصلہ

پختونخوا پولیس کاایف آر پشاور میں2نئے تھانے قائم کرنے کا فیصلہ

پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا پولیس نے ایف آر پشاور میں دو نئے پولیس تھانے تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا،۔پولیس حکام کے مطابق دونوں تھانوں کیلئے سروے مکمل کرکے جگہ کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے، سمری جلد صوبائی حکومت کو ارسال کی جائیگی ،ایک تھانہ ارمڑ میں شمشتو کیمپ جبکہ دوسرا متنی میں ضلع خیبر اور درہ آدم خیل کی حدود کے قریب تعمیر کیا جائیگا ، ایف آر پشاور، کوہاٹ، بنوں، ایف آر ٹانک، ایف آر لکی مروت میں بھی نئے پولیس تھانوں کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق یہ علاقے ماضی میں دہشت گردوں کے زیر کنٹرول تھے اور ان علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں زیادہ ہوتی تھیں۔ دونوں تھانے پشاور پولیس کے ماتحت کام کریں گے جن کیلئے دو ایس ایچ اوز اور ایک ڈی ایس پی کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی جبکہ 600پولیس اہلکار بھی تعینات کئے جائینگے ۔ دونوں تھانوں کی حدود میں 10 پولیس چیک پوسٹس کی تعمیر کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

مزید : علاقائی