سعودی شہر طائف میں مختلف دکانوں سے غیر ملکی خواتین گرفتار

سعودی شہر طائف میں مختلف دکانوں سے غیر ملکی خواتین گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


طائف(اے این این)سعودی شہر طائف کیلیبر ڈیپارٹمنٹ نے مختلف دکانوں میں کام کرنے والی غیر ملکی خواتین کو گرفتار کیا ہے جو سعودیوں کا روپ دھارے ہوئے تھیں۔طائف لیبر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عمر الوعیل نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ دکانوں کے مالکان نے سعودائزیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسی خواتین کو دکانوں پر بٹھا رکھا تھا جو سعودی خواتین کا روپ دھارے ہوئے تھیں۔لیبر ڈیپارٹمنٹ کی تفتیشی ٹیموں کو دھوکہ دینے کیلئے ایسا کیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ زنانہ ملبوسات و اشیا فروخت کرنے والی دکانوں میں صرف سعودی خواتین کو ہی بھرتی کیاجاسکتا ہے۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی تفتیشی ٹیموں میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں جو دکانوں میں سعودی خواتین کی موجودگی کی یقین دہانی کرتی ہیں۔

مزید :

علاقائی -