ڈکیتی چوری کی وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے ...

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں چوروں نے متعدد واردتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں و موٹرسائیکل سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاون میں ڈاکوؤں نے ندیم اور فیملی سے 6لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، جنوبی چھاونی ڈاکوؤں نے عمران اور فیملی سے 9لاکھ مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات، ڈیفنس ڈاکوؤں نے ساجد سے 4لاکھ کی نقدی وموبائل فون، لوئرمال ڈاکوؤں نے اشرف سے 3لاکھ کی نقدی وموبائل فون، اسلام پورہ ڈاکوؤں نے شاہد اور فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، نیوانارکلی ڈاکوؤں نے شفیق احمد سے 6لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون، غازی آباد ڈاکوؤں نے جمشید سے 8لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون، باغبانپورہ ڈاکوؤں نے سلیم سے 4لاکھ کی نقدی موبائل فون، نصیر آباد ڈاکوؤں نے شوکت سے 2لاکھ کی نقدی وموبائل فون، نولکھا ڈاکوؤں نے راحیل اور فیملی سے2لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات چھین لیے، شادمان، غازی آباد، گارڈن ٹاون، لوئرمال سے کاریں جبکہ مصری شاہ، بادامی باغ، رائے ونڈ، ستوکتلہ، ہربنس پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں

مزید : علاقائی