مصری شاہ کے علاقہ سے40سالہ شخص کی لاش برآمد

مصری شاہ کے علاقہ سے40سالہ شخص کی لاش برآمد

لاہور( کر ائم رپو رٹر)مصر ی شا ہ کے علاقے سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد پولیس نے لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردی ۔تفصیلات کے مطابق مصر ی شا ہ کے علاقے پر واقع لب سڑ ک 40سالہ نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعدازاں ناکامی پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا ۔

پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی