خانقاہ ڈوگراں: قصابوں کی من مانیاں،گوشت مہنگے داموں فروخت

خانقاہ ڈوگراں: قصابوں کی من مانیاں،گوشت مہنگے داموں فروخت

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) قصاب من مانے ریٹ پر گوشت فروخت کرنے لگے۔انتظامیہ نے بھی چپ سادھ لی.شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں میں چھوٹے گوشت،بڑے گوشت اور چکن کے ریٹ دوکانداروں نے اپنی اپنی مرضی سے لگا رکھے ہیں. گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی ریٹ لسٹ پر کوئی بھی قصاب گوشت فروخت کرنے پر رضا مند نہیں.۔

جبکہ تحصیل انتظامیہ نے بھی چپ سادھ رکھی ہے. جس کی بدولت شہری مہنگے داموں گوشت خریدنے پر مجبور ہیں. شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق بخاری سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت فروخت کرنے والوں کو پابند کریں کہ وہ صاف ستھرا. معیاری اور بغیر پانی لگا گوشت گورنمنٹ کی دی گئی قیمتوں پر فروخت کریں۔

مزید : علاقائی