اتوار بازاروں میں مہنگائی کا جن بے قابو ، سہولیات کا فقدا ن ، شہری پریشان

اتوار بازاروں میں مہنگائی کا جن بے قابو ، سہولیات کا فقدا ن ، شہری پریشان

لاہور (اپنے نمائندے سے) اتوار بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا، ٹماٹر ، پیاز اور مٹر کی قیمت10سے20فیصد بڑھ گئی۔سہولیات کا فقدان سردی سے بچاؤ اور بیٹھنے کا انتظام دور دور تک دکھائی نہیں دیا ۔شاد مان اتوار بازار میں انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے نصب گیٹ بھی ناقص نکلے ۔جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ لیموں کی قیمت میں ہوا جو بازاروں میں بہت تھوڑی مقدار میں دستیاب تھا۔ گاجریں بھی کم سٹالز پر نظر آئیں۔ اتوار بازاروں کے معاملات درست نہ ہو سکے گرانفروشی اور بی اور سی کیٹیگری کے پھل اور سبزیاں فروخت ہوتے رہے۔خریداروں نے اتوار بازار کو لوٹ بازار کا نام دے دیا۔ انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ شادمان اور وحدت کالونی اتوار بازار میں نہ تو پینے کا پانی دستیاب ہے نہ ہی بیٹھنے کا کوئی انتظام ہے۔ عوام کہتی ہے کہ ریلیف نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔اتوار بازار میں سبزیوں کے ریٹس ادراک 180 ، ٹماٹر40 سے60 آلو10سے 20 روپے شلجم 15سے 20 گاجر 10سے25 اور پھلوں کے ریٹس سیب 120سے لے کر 200روپے اور کیلا 80روپے فی درجن مسمی 80 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہی تھی۔ بڑا گوشت 350سے400روپے فروخت ہو رہا ہے۔ چھوٹا گوشت 750سے 800روپے فروخت ہو رہا ہے۔ مرغی کا گوشت 119سے لیکر 130زندہ فروخت ہو رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستے اتوار بازار لگا دیئے گئے شہریوں کی بڑی تعداد نے خریداری کی گئی سکیورٹی کے انتظامات سخت ہیں ۔

بھی اتوار بازار جانا چاہتا اس کو بغیر جامہ تلاشی کے اتوار بازار کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جاتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1