بھارت کو کرتار پور منصوبہ خیر سگالی اور امن کے طور پر لینا چاہئے ،نورالحق قادری

بھارت کو کرتار پور منصوبہ خیر سگالی اور امن کے طور پر لینا چاہئے ،نورالحق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال،شکر گڑھ(نامہ نگار،نمائند ہ خصوصی،آن لائن)وفاقی وزیر برائے مذ ہبی امور نورالحق قادری نے گذشتہ روز دربار صاحب کرتار پور کا دورہ کیا اس موقع پر انہیں راہدداری منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اتوار کے روز نورالحق قادری شکر گڑھ میں کرتار پور راہداری منصوبے کا دورہ کرنے کیلئے پہنچے ،تو وہاں پر پنجاب کے اعلی حکام نے وفاقی وزیر کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا ۔ بعدازاں نورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو راہداری منصوبے کو خیر سگالی محبت امن کے طور پر لینا چاہیے کیونکہ یہ کروڑوں انسانوں کے احساسات،جذبات،دین ،عقیدہ کا مسئلہ ہے اس کو سیاسی رنگ بالکل نہ دیا جائے انسانی بنیادوں پرا من کو تولہ جائے اور یقیناًہندوستان کو بھی اس طرف میں بسنے والوں کا پورا احساس ہوگا اور ہم بھی انکو یہ احساس دلائیں گے ان سے سفارت کاری بھی کریں گے اور کوشش کریں گے اور جلد از جلد سکھ مذہب کے پیروں کاروں کی ان کی بہت بڑی خواہش کی تکمیل ہوسکے ،وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر یہاں دوستی کے پیغام کے حوالے سے راہداری منصوبہ پر جاری کام کا جائزہ لینے آئے ہیں بریفنگ میں جو بتایا گیا ہے اس کے مطابق راہداری منصوبہ پر 35فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ باباجی گرونانک کے اگلے سال 550ویں جنم دن سے پہلے ہماری طرف سے راہدداری منصوبہ پر کام مکمل کر لیا جائے گا اور وہ کام کی پراگرس دیکھنے آئے ہیں تمام ڈویلپمنٹ میں ہم نے سکھ کمیونٹی کو آن بورڈ رکھا ہوا ہے اگلے گورنانک کے جنم دن پر پاکستان کی طرف سے کام مکمل ہو گا۔

مزید :

صفحہ آخر -