ضلعی انتظامیہ نے بادامی باغ سبزی منڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن مکمل کر لیا

ضلعی انتظامیہ نے بادامی باغ سبزی منڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن مکمل کر لیا

لاہور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے بادامی باغ سبزی منڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن مکمل کر کے ملبہ بھی اٹھالیا ،دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے خود بھی تجاوز ات گرا ئیں۔ بادامی باغ سبزی منڈی کے راستوں پر قائم تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے مشینری سے کیا جانے والا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر لاہورصالحہ سعید کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی ستھرائی کے عمل کو بھی مکمل کر لیا ہے۔

۔تجاوزات کے آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کینٹ عمر حیات گوندل نے کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1