عدالتی حکم نظر انداز کئی پمپس پر بغیر ہیلمٹموٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی فراہمی جاری

عدالتی حکم نظر انداز کئی پمپس پر بغیر ہیلمٹموٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی ...

لاہور( سٹی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود کئی پیٹرول پمپس پرعملے کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی فراہمی کا عمل جاری ہے ،کچھ پیٹرول پمپس پربغیر ہیلمٹ آنے والوں کو قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے عارضی بنیادوں پر ہیلمٹ فراہمی کی سہولت کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے پیٹرول پمپس مالکا ن کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا واضح حکم جاری کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود مختلف مقامات پر اس حکم کی خلاف ورزی دیکھی جارہی ہے اور بغیر ہیلمٹ آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی فراہم کیا جارہا ہے ۔۔ بغیر ہیلمٹ آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو پہلے ہیلمٹ فراہم کیا جاتا ہے اور پیٹرول دینے کے بعد اس سے ہیلمٹ واپس لے لیا جاتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1