سپیڈوبسوں کا کرایہ بڑھانے سبسڈی بوجھ کم کرنے پر غور شروع
لاہور(آئی این پی)پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہوراورملتان میں چلنے والی سپیڈوبسوں کا کرایہ بڑھانے پر غور شروع کردیا،سرکاری خزانے سے سبسڈی کا بوجھ کم کرنے کیلئے کرایہ بڑھانے پر بھی غور ۔تفصیلات کے مطابق جنرل منیجر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ نے کہا ہے کہ کرائے میں اضافے سے متعلق ہم نے سروے کرایا جس میں مسافر 10 روپے اضافے پر متفق ہیں دوسری طرف پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان میں سپیڈو بس پر سفر کیلئے کارڈ کی شرط ختم کردی، شہری اب بیس روپے کرایہ ادا کرکے کسی بھی حصے میں جا سکیں گے۔
سپیڈو بسیں