گلبرگ ،جناح ٹاؤن سمیت 15ہاؤسنگ سوسائٹیاں نادہندہ قرار

گلبرگ ،جناح ٹاؤن سمیت 15ہاؤسنگ سوسائٹیاں نادہندہ قرار

اسلام آباد(آن لائن)کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سی ڈی اے نے وزارت داخلہ کو آپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی ،گلبرگ ٹاؤن اور جناح ٹاؤن سمیت15 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو نادہندہ قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پرڈیڑھ ارب روپے ادا کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ادائیگی نہ کرنے والی سوسائٹیوں کو کام سے روکنے سمیت تمام کیسز نیب کو بھجوانے پر غور شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی طرفس ے زون 2اور زون5میں کام کرنیوالی15ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو انکے ذمہ واجب الادا بقایاجات فوری ادا کرنے کیلئے نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔سی ڈی اے کی طرف سے وزارت داخلہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو این او سی اور لے آؤٹ پلان کے بغیرکام کرنے پر9کروڑ40لاکھ36ہزار روپے ادا کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا جبکہ گلبرگ ٹاؤن کو18کروڑ ستانوے لاکھ اور9ہزار روپے کی ادائیگی کا نوٹس دیاگیا ہے۔جناح ٹاؤن کو9کروڑ14لاکھ37ہزار روپے کا نوٹس دیا گیا جبکہ کیبنٹ ڈویژن ہاؤسنگ سوسائٹی کو18کروڑ19لاکھ80ہزار روپے کی ادائیگی کا پابند کیا گیا۔اسی طرح انجینئرز ہاؤسنگ سکیم کے ذمہ7کروڑ11لاکھ25ہزار روپے جبکہ خیابان کشمیر فیزIکے ذمہ26 کروڑ10لاکھ3ہزار روپے نکالے گئے ہیں۔مارگلہ ویو کو9کروڑ31لاکھ50ہزار روپے کا نوٹس دیا گیا اور ملٹی گارڈنز ون کو33کروڑ74لاکھ42ہزار روپے کا نوٹس دیاگیا۔ٹیلی گارڈن کو8کروڑ38لاکھ78ہزار روپے کا نادہندہ قرار دیاگیا ہے۔زرکون ہائٹس کو فوری طور پر ایک کروڑ62لاکھ 10ہزار روپے کی ادائیگی کا نوٹس دیاگیا جبکہ کیپیٹل انکلیو کو چار کروڑ14لاکھ59ہزار روپے کانوٹس دیا گیا ہے۔سی ڈی اے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیاں عرصہ دراز سے قانون کو نظرانداز کر رہی ہیں اور اس سے پہلے بھی انہیں نوٹس دئیے گئے تھے جنہیں نظرانداز کردیاگیا۔سی ڈی اے نے ان تمام نادہندہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو کام سے روکنے اور ان کے کیسز مکمل ریکارڈ کے ساتھ نیب کو بھجوانے کیلئے کام شروع کردیا ہے

مزید : صفحہ آخر