علیمہ خان کے غیر قانونی جائیداد کے ذرائع پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹس ہیں، ‘پرویز ملک

علیمہ خان کے غیر قانونی جائیداد کے ذرائع پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹس ہیں، ...

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ علیمہ باجی کے غیر قانونی جائیداد کے ذرائع چندے، تعلیم کے پیسے اور پاکستان تحریک انصاف کے جعلی اکاؤنٹس ہیں، عمران صاحب نے علیمہ خان کو این آر او کیوں دیا،ملک پر اس وقت چوروں کی بارات مسلط ہے جس کے دلہا عمران خان ہیں جتنی جلدی ممکن ہو سکے عوام پر مسلط حکمرانوں کے اس ٹولے سے نجات حاصل کرنا ہوگی،جب سے یہ ٹولہ اقتدار میں آیا ہے عوام اور ملک کے لئے یہ منحوس ثابت ہوا ہے۔

،پورے ملک سے بجلی غائب گیس غائب مہنگائی زوروں پرنا اہل اور مینڈیٹ چوری کرنے والے حکمرانوں کی وجہ ترقی کی راہ پر گامزن ملک کو ایک بار پھر پتھر کے ور میں لے جایا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہبازمیاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری ،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء نے کیا کیا ہے کہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا ہا ہے ، عوام مہنگائی کی وجہ سے فاقوں کشی پر مجبور ہیں ،لوگوں کی چھت اور روز گار چھینا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا نے ہمارے دور حکومت میں معیشت کی تعریف کی،شہباز شریف کے خلاف تفتیش میں کیا نکلا،ملکی معیشت یو ٹرن سے نہیں سچ بولنے اور کام کرنے سے مستحکم ہوتی ہے جبکہ ملکی معیشت موجودہ حکومت کے سوا ہر چیز کی متحمل ہو سکتی ہے، نیب عمران کے باقی خاندان کے ذرائع آمدن کا بھی احتساب کرے،آج نہیں تو کل قوم اس کا جواب مانگے گی، شہبازشریف کو ڈھائی مہینے کیوں بند رکھا، صاف پانی سے کچھ نکلا

مزید : میٹروپولیٹن 1