پختونخوا حکومت کی پن بجلی منصوبوں کی تکمیل کیلئے تیسری ڈیڈ لائن

پختونخوا حکومت کی پن بجلی منصوبوں کی تکمیل کیلئے تیسری ڈیڈ لائن

پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے 356 چھوٹے پن بجلی منصوبوں کی تکمیل کیلئے تیسری ڈیڈ لائن دے دی ہے،منصوبے رواں سال جون میں مکمل ہونگے جبکہ 2200 کلو واٹ بجلی کے 24منصوبے ڈراپ کر دیئے گئے ہیں۔ کے پی میں سابق حکومت کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ صوبہ میں 356 چھوٹے پن بجلی گھر تعمیر کیے جائینگے۔نجی ٹی وی کے مطابق 356 چھوٹے ڈیموں میں سے اب24 منصوبے ختم کر دیئے گئے ہیں جن پر لاگت کا تخمینہ 30کروڑ روپے تھا ۔2200 کلو واٹ بجلی کے جو 24منصوبے ڈراپ کئے گئے ہیں یہ منصوبے جگہ کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے ختم کئے گئے ہیں۔جو منصوبے ختم کئے گئے ہیں ان میں سے تورغر میں 11، مانسہرہ میں 7، بونیر میں4 اور لوئر دیر کے2 منصوبے شامل ہیں۔ اب تک 356 میں سے 265 منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر