بدعنوانی یا شہریوں سے بدسلوکی پر کسی پولیس افسر سے رعایت نہیں ہوگی ،سی سی پی او لاہور

بدعنوانی یا شہریوں سے بدسلوکی پر کسی پولیس افسر سے رعایت نہیں ہوگی ،سی سی پی ...

لاہور(انٹرویو : یو نس باٹھ ) سی سی پی او لاہوربی اے ناصرنے کہا ہے شہر بھر کے تمام افسران واہلکاروں کو واضح ہدایا ت جاری کر دی ہیں کہ سفارش کو کسی خاطر میں نہ لا یا جا ئے اور تمام مقد مات کو میرٹ پر یکسو کیا جا ئے ۔ایماندار ،پیشہ ور اوربہادر افسران انکی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ کر پٹ و میرٹ کو مد نظر نہ رکھنے والوں کے ساتھ انھوں نے سختی سے نمٹنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے ۔وہ ایک پیشہ وارانہ اور محکمہ سے متعلق جدید مہارتوں کے حامل پولیس آفیسر ہیں۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بہتر اور موثر طریقے سے چلانے کیلئے جدت پسند خیال کئے جاتے ہیں۔ پاکستان نیشنل اکیڈیمی کے سٹر کچر کو کھڑا کرنے اور انکو موثر طریقے سے آپریشنل کرنے کا سہرا انہیں کے سر ہے۔ انہوں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پولیس سروس میں اپنی خدمات کا آغاز کیا۔ان کاخیال ہے کہ آئی جی سے لیکر کانسٹیبل تک تمام پولیس افسران کو محکمہ کی عزت و وقار کوہروقت ملحو ظ خاطر رکھنا چاہیے اور افسران اور ماتحتان میں اعتماد کی فضاء ہونی چاہیے۔ انھوں نے روز نامہ پاکستان سے خصو صی انٹرویو کے دوران بتایا کہ شہر کے تما م تھانوں میں بغیرکسی مشکل کے شہریوں کے مقدمات کے اندارج کو یقینی بنانے اورجدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے آپریشن ڈیوٹیز اور مقدمات کی تفتیش سائنسی معیار پر یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔آپریشنز ، انویسٹی گیشن، سکیورٹی ونگ اور ٹریفک کے افسران کے ساتھ مل کر لاہور کے باسیوں کی خدمت کریں گے۔شہر کے اَمن وامان کو ہر صورت یقینی بنا کر لاہوریوں کو پْر امن ماحول فراہم کریں گے۔ پولیس اہلکاروں کا معیارِ زندگی بلند کرنے اور شہداء کے اہلخانہ کو سہو لیا ت فراہم کرنے کیلئے اقدامات اْٹھائیں گے ۔بد عنوانی ، شہریوں سے بد سلوکی یا اختیارات سے تجاوز پر کسی پولیس آفیسر یا اہلکار سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ماتحتان کو چاہیے کہ اپنے مسائل اپنے آفسران کو بیان کریں بجائے ادھر اْدھرکی سفارشات ڈھونڈنے کے اپنے مسائل براہ راست اپنے افسران کو بتائیں اور افسران کو بھی چاہیے کے اپنے ماتحتوں کے مسائل ہر ممکن حد تک حل کریں۔ سی سی پی او لا ہور بی اے ناصر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کا شمارہ پنجاب پولیس کے باوقار، ایماندار ، عوام کیلئے دردِدل اور پولیس اہلکاروں کا معیارِزندگی بلند کرنے والے پولیس افسران میں ہوتا ہے جس کی بدولت انھیں سی سی پی اور لاہور کا عہدہ دے کر عوام کی خدمت کا موقع دیا گیا ہے ۔ جنہوں نے دوران سروس ہمیشہ عوامی خدمت اور میرٹ سسٹم کی پاسداری کو اپنا شعار بنایا ہوا ہے ۔آج لا ہور میں سی سی پی او بی اے ناصر کی اعلی کما ن کی بدولت نہ صر ف جرائم میں کمی آئی ہے اور عوام میں پو لیس کے امیج میں بھی بتدریج اضافہ ہوا ہے ۔ان تمام حقائق کو اگر بر یک بینی سے دیکھا جا ئے تو ان تمام کا وشوں کا سہرہ بھی سی سی پی او بی اے ناصر کو جا تا ہے۔یہ صر ف اور صر ف انکی پیشہ وارانہ کمنمنٹ کا نتیجہ ہے ۔لا ہور پو لیس کی تاریخ میں اچھے کام کے حامل ایماندار و پیشہ وارانہ خد مات سر انجام دینے والے کا نا م سنہرے حرو ف میں لکھا جا نا چاہیے ۔ بی اے ناصر یعنی بشیر احمد ناصر کو نگران حکومت کی جانب سے سی سی پی او لاہور کی نشست پر تعینات کیا گیا تھا جو کہ ایک غیر متنازعہ افسران میں شامل تھے ۔۔ بی اے ناصر تمام صوبوں میں اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں ۔ 30سال پولیس میں خدمات انجام دے چکے ہیں، انتہائی ایماندار ، بہادر، غیرجانبدار اور فیصلے کی طاقت رکھنے والے پولیس افسر ہیں۔ بشیر احمد ناصر نے یہ بھی بتایا کہ وہ کلیئرکٹ ویژن کے مالک ہیں ان کی او لین ترجیح انصاف اور امن قائم کرانا ہے ۔بشیر احمد ناصر نے یہ بھی بتایا ہے کہ انھوں نے شہر بھر کے تمام افسران واہلکاروں کو یہ واضح ہدایا ت جاری کی ہیں کہ سفارش کو کسی خاطر میں نہ لا یا جا ئے اور تمام مقد مات کو میرٹ پر یکسو کیا جا ئے ۔انھوں نے بتایا ہر ایماندار بہادر افسران انکی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ کر پٹ و میرٹ کو مد نظر نہ رکھنے والوں کے ساتھ انھوں نے سختی سے نمٹنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر