لیاری گینگ وار کے کارندے نے سالے کو اغوا کرلیا، مقدمہ درج

لیاری گینگ وار کے کارندے نے سالے کو اغوا کرلیا، مقدمہ درج

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن سے لیاری گینگ وار کے مبینہ کارندے نے اپنے ہی سالے کو اغوا کرلیا، سسر نے داماد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے کارندے علی اکبر نے اپنے سالے کو اغوا کر کے سسرال والوں سے تاوان دینے کا مطالبہ کردیا۔سسرنے سعیدآباد تھانے میں داماد کیخلاف اغوا کامقدمہ درج کرایا جس میں موقف اختیار کیا کہ ملزم کل دوپہر میرے 15 سالہ بیٹے کو ساتھ لے کر گیاہے۔مدعی نے کہاکہ اغوا کار کوئی اور نہیں بلکہ ان کا اپنا داماد ہے جس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، علی اکبر ایک سال قبل بھی اپنے سسر کو تاوان کے لیے اغوا کرچکا ہے۔سسر نے کہاکہ علی اکبر کے 2 بھائی لیاری گینگ وار کی لڑائی میں مارے جاچکے جبکہ ملزم متعدد بار جیل کاٹ کر آچکا ہے۔

لیاری گینگ

مزید : صفحہ آخر