سول ایوی ایشن حکام کی سعوی عرب سے ڈی پورٹ معمر خاتون کی مالی امداد

سول ایوی ایشن حکام کی سعوی عرب سے ڈی پورٹ معمر خاتون کی مالی امداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن حکام نے سعوی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والی غریب معمر خاتون مسافر شہناز بی بی کو مالی امداد کی ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ٹریول ایجنٹ کی مبینہ غفلت کے باعث عمرے کی خواہشمند شہناز بی بی کو ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔خاتون کے کراچی ائیرپورٹ میں دیر تک قیام کو سی اے اے کے ویجیلنس کے عملے نے نوٹس لیا۔استفسار پر خاتون نے بتایا ٹکٹ کے پیسے نہ ہونے پر وہ اپنے گھر اوکاڑہ واپس نہیں جاسکتی۔سی اے اے کے عملے نے باہمی طور پر خاتون کو اوکاڑہ واپسی کے لیے ریل کا ٹکٹ خرید کردیا۔سی اے اے کے عملے نے خاتون کو کینٹ اسٹیشن سے خیبر میل میں سوار کراکے اس کے رشتہ داروں کو اوکاڑہ میں آگاہ کردیا۔قبل ازیں ہفتہ کی شام عشرت شمس نامی خاتون اسلام آباد سے سیرین ائیر ای آر 503سے واپسی پر اپنے پانچ لاکھ روپے کے طلائی زیورات،تیس ہزار روپے نقد اور موبائل فون کراچی ائیرپورٹ پر بھول کر چلی گئی تھیں۔سی اے اے کے عملے نے خاتون سے رابطہ کرکے ان کی اشیاء ان کے حوالے کردیں۔

مزید :

صفحہ آخر -