واسا نے بھی املاک پر قبضہ گروپوں کیخلاف کارروائی شروع کردی

واسا نے بھی املاک پر قبضہ گروپوں کیخلاف کارروائی شروع کردی

لاہور( سٹی رپورٹر)واسا نے بھی اپنی املاک پر قبضہ گروپوں کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے گذشتہ روز واسا افسران کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہا ں واساکی املاک پر مختلف لوگوں نے ناجائز قبضے جمارکھے تھے۔ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کو اس موقع پرقابضین کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔انہوں نے کہاکہ واسا کی زمینیں قبضہ گروپوں سے واگزار کرائی جائیں گی۔ جن لوگوں نے زمینوں پر قبضے کررکھے ہیں وہ ازخود قبضہ چھوڑ دیں بصورت دیگر قانونی طریقے سے واسا اپنی زمینیں واپس لے گا۔

شیخ امتیاز محمود نے کہاکہ کسی کو سرکاری املاک پر قبضے کی اجازت نہیں اور واسا اس معاملے پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1