ن لیگ نے 6رکنی پارلیمنٹری ایڈوائزری گروپ تشکیل دیدیا

ن لیگ نے 6رکنی پارلیمنٹری ایڈوائزری گروپ تشکیل دیدیا

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ ن نے تنظیم سازی، اپوزیشن سے رابطوں اور قانونی امور کیلئے 6رکنی پارلیمنٹری ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیا ہے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی تنظیم سازی اپوزیشن سے رابطوں اور قانونی امور پر مشاورت کیلئے 6 رکنی پارلیمنٹری ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیا ہے جس میں خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب سمیت سعد رفیق شامل ہیں، زاہد حامد، رانا ثناء اللہ اور ایاز صادق قانونی معاملات سمیت فوجی عدالتوں کے قیام اور اپوزیشن سے رابطے کریں گے شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب پارلیمانی معاملات نمٹائیں گے۔

ن لیگ

مزید : صفحہ آخر