کوئی غیر آئینی طریقہ نہیں اپنائیں گے، پیرصدرالدین راشدی

کوئی غیر آئینی طریقہ نہیں اپنائیں گے، پیرصدرالدین راشدی

خانپور مہر(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیرصدرالدین شاہ راشدی نے واضح کیا ہے ان ہاؤس تبدیلی کیلئے کوئی غیرآئینی طریقہ اختیار نہیں اپنائیں گے،جب تبدیلی کی لہر آئی تو سب کو پتہ چل جائے گا۔اتوارکو یہاں میڈیا سے بات چیت میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے جی ڈی اے رہنما پیر صدرالدین شاہ راشدی نے دعویٰ کیا جو محب وطن اورایماندار ہیں وہ ہمارے سا تھ جی ڈی اے میں شامل ہونگے۔ ہم بلدیاتی الیکشن کی تیاری کررہے ہیں اور بہت سے سنجیدہ لوگ ہماری کشتی میں سوار ہوں گے۔

صدرالدین راشدی

مزید : صفحہ آخر