نو منتخب 122اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کی تعیناتی، نوٹیفکیشن جاری

نو منتخب 122اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کی تعیناتی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(این این آئی) محکمہ پبلک پراسیکیوشن پنجاب نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے گریڈ 17 کے 122ا سسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کو پنجاب بھر میں تعینات کر دیا ہے۔اس ضمن میں محکمہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ خواتین پراسیکیوٹرز اور معذور کوٹہ پر منتخب افراد کو ان کی پہلی ترجیح پر تعینات کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین نے کہا کہ محکمہ میں نئی تعیناتیوں سے محکمہ کی نہ صرف مجموعی کارکردگی بہتر ہو سکے گی بلکہ جنوبی پنجاب کی محرومی کا بھی ازالہ ہو سکے گا۔ علاوہ ازیں عدالتوں میں فوجداری مقدمات کی پراسیکیوشن میں مزید بہتری آئے گی۔

تعیناتی

مزید : صفحہ آخر